ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ وہ کل بدھ کو ہمسایہ ممالک کے ساتھ اختلافات حل کرنے کے سلسلے میں ایک اہم اعلان کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ینی شفق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ وہ کل بدھ کو ہمسایہ ممالک کے ساتھ اختلافات حل کرنے کے سلسلے میں ایک اہم اعلان کریں گے۔ ترکی کے صدراردوغان نے اپنے حامیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اختلافات حل کرنے کے سلسلے میں بدھ کے دن  ایک اہم اعلان کریں گے ۔ اردوغان نے کہا کہ کل قومی سکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس تشکیل دیا جائے گا، جس کے بعد اہم فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔ ترکی صدر نے سابق وزير اعظم احمد داؤد اوغلو کی برطرفی کے بعد نئی حکومت کو روس اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ  نئی پالیسیوں پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔