مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک پارلیمنٹ پر باغی فوجیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے اور دو دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے جس کے باعث متعدد افراد کے زخمی ہونے اور ایک رکن پارلیمنٹ کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ میں کئی اراکین مختلف حصوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور غیر ملکی میڈیا کو ٹیلیفون کے ذریعے اپنی موجودگی کی اطلاع دے رہے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ انقرہ میں ہیلی کاپٹر کے حملے ميں 17 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 16 جولائی 2016 - 05:44
ترک پارلیمنٹ پر باغی فوجیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے اور دو دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے جس کے باعث متعدد افراد کے زخمی ہونے اور ایک رکن پارلیمنٹ کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔