مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخـار واشنگٹن پوسٹ اور دیگر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج نے 100 سے زائد کشمیریوں کی آنکھوں میں چھرے گھونپ کر ان کی آنکھوں کی روشنی اور بینائی چھین لی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پچھلے ایک ہفتے کے دوران 100ایسے کشمیری سامنے آئے ہیں جن کی آنکھوں میں چھرے مارکر ان کی آنکھوں کی روشنی چھین لی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب تک تقریباً 100ایسے کشمیری سامنے آ چکے ہیں جن کی آنکھوں پر ہندوستانی فوج نے چھرے مارے اور انہیں اندھا کر دیا، اس بات کی گواہی خود بھارتی صحافی برکھا دت بھی دی ہے۔ ایک ڈاکٹر کے مطابق ایسا ظلم کشمیر میں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ واشنگٹن پوسٹ میں ایک گیارہ سالہ بچے کی تصویر بھی موجود ہے جس کی دونوں آنکھوں میں چھرے مارے گئے۔
اجراء کی تاریخ: 15 جولائی 2016 - 14:15
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج نے 100 سے زائد کشمیریوں کی آنکھوں میں چھرے گھونپ کر ان آنکھوں کی روشنی اور بینائی چھین لی ہے۔