مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز اور رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کےساحلی شہرنیس میں دہشت دہشت گرد نے ٹرک عوام کے بھرے مجمع پر چڑھا دیا ، جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 45 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اطلاعات کے مطابق فرانس کےقومی دن کاجشن منایا جارہا تھا اور اس موقع پر بری تعداد میں لوگ آتش بازی کا تماشا دیکھ رہے کہ دہشت گرد نے بھرے ہجوم پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 45 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ فرانسیسی حکام نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے پولیس کی طرف فائرنگ بھی کی جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے اطلاعات کے مطابق ٹرک میں بڑي مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود موجود ہے۔ پولیس نے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے اور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنےگھروں میں ہی رہیں۔ادھر فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کی صدارت میں فرانس کی وزارت داخلہ میں ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ تیونسی نژاد فرانسیسی شہری نے کیا۔
اجراء کی تاریخ: 15 جولائی 2016 - 05:30
فرانس کےساحلی شہرنیس میں دہشت گرد نے ٹرک عوام کے بھرے مجمع پر چڑھا دیا ،جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 45 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔