مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادکے مطابق حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے 13 جولائی کو یوم کشمیر منانے کا اعلان کیا ہے۔ کشمیری رہنماؤں کے مطاق کشمیریوں کی پانچویں نسل اپنی آزادی اور استقلال کیلئے لڑ رہی ہے کشمیری رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق ، یاسین ملک، سید علی شاہ گیلانی ، آغا سید حسن موسوی اور دیگر رہنماؤں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر میں جاری تشدد پر خاموش تماشائی نہ رہے جس میں اب تک 30 افراد جاں بحق اور 450 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 12 جولائی 2016 - 00:23
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادکے مطابق حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے 13 جولائی کو یوم کشمیر منانے کا اعلان کیا ہے۔