مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے موصل کو آزاد کرانے کے لئے عراق میں مزید 560 فوجی اہلکار بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ موصل میں داعش کو شکست دینے کے لیے مزید 560 امریکی فوجی اہلکار عراق میں تعینات کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ایشٹن کارٹر کے اس اعلان کے بعد پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اضافی اہلکار، قیارہ کے قریب ایئرفیلڈ میں عراقی فورسز کو لاجسٹک اور انفرااسٹرکچر سمیت کئی طرح کی مدد فراہم کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 11 جولائی 2016 - 20:49
امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے موصل کو آزاد کرانے کے لئے عراق میں مزید 560 فوجی اہلکار بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔