مہر خـررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ نے افغانستان کی سکیورٹی فورسز کی تربیت کے لیے مزید 50 فوجی اہلکار افغانستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اضافی فوجی افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگی کارروائیوں میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ افغانستان میں تعینات برطانوی فوجی افغان سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں اضافے کے حوالے سے تربیت دیں گے۔برطانیہ کی جانب سے بھیجے جانے والے 50 اضافی فوجی وہاں پہلے سے تعینات 450 اہلکاروں کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون وارسا میں نیٹو کے اجلاس میں اضافی برطانوی فوجیوں کی تعینات کا باضابط اعلان کیا ہے۔برطانوی حکام کے مطابق اضافی 50 فوجیوں میں سے 21 انسداد دہشت گردی مشن، 12 افغان فوج کے افسران کی اکیڈیمی میں اور 13 نیٹو کے مشن میں شمولیت اختیار کریں گے۔
افغانستان میں تعینات برطانوی فوجیوں نے پہلے رواں برس واپس آجانا تھا لیکن اب ان کے مشن کو آئندہ سال کے اختتام پر بڑھا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکہ اور نیٹو افغانستان سے مکمل انخلاء کے لئے تیار نہیں ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 10 جولائی 2016 - 00:02
برطانیہ نے افغانستان کی سکیورٹی فورسز کی تربیت کے لیے مزید 50 فوجی اہلکار افغانستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔