مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ماسکو میں امریکی سفارتکار پر حملے کے جواب میں دو روسی سفارتکاروں کو امریکہ سے نکال دیا گیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ دونوں سفارتکاروں کو 17 جون تک امریکہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔ جان کربی نے کہا کہ پچھلے ماہ ماسکو میں امریکی سفارتخانے کے قریب امریکی سفارتکار پر روسی پولیس اہلکار نے حملہ کیا۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتکار خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے لیے کام کرتا تھا اور اس نے پولیس کو شناخت دکھانے سے انکار کیا تھا۔ جان کربی نے کہا ’جون 17 کو ہم نے امریکی سفارتکار پر حملے کے ردعمل میں دو روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخرووا نے کہا تھا کہ امریکی اہلکار سی آئی اے کے ایجنٹ تھے جنھوں نے اپنی شناخت کرانے سے انکار کیا اور پولیس اہلکار کے ساتھ جھگڑا کیا۔
اجراء کی تاریخ: 9 جولائی 2016 - 08:15
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ماسکو میں امریکی سفارتکار پر حملے کے جواب میں دو روسی سفارتکاروں کو امریکہ سے نکال دیا گیا ہے۔