شامی فورسز نے دمشق کے اطراف میں کارروائی کے دوران 60 سے زائد وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے دمشق کے اطراف میں کارروائی کے دوران 60 سے زائد وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 وہابی دہشت گرد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔شام میں دہشت گردوں کو تاریخی شکست کا سامنا ہے شامی رضاکار دستوں اور فورسز نے وہابی دہشت گردوں کے تمام خوابوں کو چکنا چور کردیا ہے۔