اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عید فطر کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہان کو اپنے پیغام میں مبارک باد پیش کی اور اسلام کی مہر و محبت پر مبنی حقیقی اور واقعی تصویر پیش کرنے اور دہشت گردی کا متحد ہوکر مقابلہ کرنے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردوسروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عید فطر کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہان کو اپنے پیغام میں مبارک باد پیش کی اور اسلام کی مہر و محبت پر مبنی حقیقی اور واقعی تصویر پیش کرنے اور دہشت گردی کا متحد ہوکر مقابلہ کرنے پر تاکید کی ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ رمضان المبارک کا ایک اہم درس امن و سلامتی اور محبت اور عطوفت کا درس ہے اسلام باہمی تعاون، ہمدردی اور ہمدلی کا سبق دیتا ہے جبکہ قتل و غارت گری ، تشدد اور دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل اور انھیں فروغ دینا چاہیے اور اسلام کو بدنام کرنے والی سامراجی طاقتوں اور ان کے ایجنٹوں کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔ صدر حسن روحانی نے اپنے پغام میں اللہ تعالی کی بارگآہ سے مسلمانوں کی عزت و عظمت اور کامیابی طلب کی ہے ۔