اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ علاقہ میں وہابی تکفیریوں کا اثر و رسوخ بہت کم ہوگیا ہے اور وہابی دہشت گردوں سے مسلمان بہت زیادہ متنفر اور بیزار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ علاقہ میں وہابی تکفیریوں کا اثر و رسوخ بہت کم ہوگیا ہے اور وہابی دہشت گردوں سے مسلمان بہت زیادہ متنفر اور بیزار ہوگئے ہیں۔

شمخانی نے کہا کہ ایرانی انٹیلیجنس کی دہشت گرد گروہوں پر قریبی نظر ہے اور یہی وجہ ہے کہ رمضان المبارک میں ایرانی انٹیلیجنس نے دہشت گردی کی وارداتوں سے پہلے ہی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا انھوں نے کہا کہ اگر ان دہشت گردوں کو بر وقت گرفتار نہ کیا جاتا تو وہ عراق و شام کی طرح ایران میں بھی بہت بڑی تباہی مچاتے لیکن ایرانی اینٹیلجنس نے بر وقت کارروائي کرکے دہشت گردوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور ہتھیار بھی برآمد کرلئے ہیں۔