مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ مستونگ کے علاقے الفلاح روڈ پر پیش آیا جس میں لیویز فورس کے 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں رسالدار مرتضیٰ لہری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے ساتھی علاج کے ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔دوسرے واقعے میں مسلح افراد نے مستونگ کے کِلی شیخان کے علاقے میں فائرنگ کرکے ہیڈ کونسٹیبل اشفاق قاضی کو ہلاک کردیا۔ دونوں واقعات میں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا۔پولیس نے فائرنگ کے واقعات کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 3 جولائی 2016 - 01:36
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔