مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سیاستدان اور خیبر پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نےافغانستان ٹائمز کے ساتھ گفتگو میں خیبر پختونخواہ کو افغانیوں کا وطن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی کو، افغان مہاجرین کو ان کی اپنی زمین میں خوفزدہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ افغان پناہ گزین بلاخوف و خطر کے خیبر پختونخواہ میں قیام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر افغانیوں کو پاکستان کے دیگر حصوں میں بھی خوفزدہ کیا جارہا ہو، تو انہیں بھی صوبہ خیبر پختونخواہ آجانا چاہیے، جہاں کوئی ان سے مہاجرین کارڈز کے حوالے سے نہیں پوچھ سکتا، کیونکہ وہ صوبہ ان کا بھی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 جولائی 2016 - 04:20
پاکستانی سیاستدان اور خیبر پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے خیبر پختونخواہ کو افغانیوں کا وطن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی کو، افغان مہاجرین کو ان کی اپنی زمین میں خوفزدہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔