پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے معروف قوال امجد صابری کو سپرد خاک کردیا گیا ہے ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ وہابی دہشت گرد پاکستانی کے سنی اور شیعہ سماجی کارکنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے  معروف قوال امجد صابری کو سپرد خاک کردیا گیا ہے ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ وہابی دہشت گرد پاکستانی کے سنی اور شیعہ سماجی کارکنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  صابری گھرانے سے تعلق رکھنے والے غلام فرید صابری کے صاحبزادے اور معروف قوال امجد صابری کو گذشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اس کے بعد وہابی دہشت گردوں نے امجد صابری کے دوست اور شیعہ نوحہ خوان فرحان علی وارث کی گاڑي پر فائنگ کی لیکن فرحان علی وارث اپنی گاڑي میں موجود نہیں تھے اور سکیورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں وہابی دہشت گرد فرار ہوگئے ۔ واضح رہے کہ طالبان دہشت گردوں نے امجد صابری کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب کی مکمل حمایت حاصل ہے۔