فرانس اور ہالینڈ کے بعد بلغاریہ میں بھی نقاب پہننے پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔ سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں نے اسلام کے نام دہشت گردی پھیلا کر پوری دنیا میں مسلمانوں کا جینا حرام کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس اور ہالینڈ کے بعد بلغاریہ میں بھی نقاب پہننے پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔ یورپ کی بالٹک ریاست بلغاریہ کی پارلیمنٹ میں عوامی مقامات پر نقاب پہننے کی پابندی لگانے کا بل پیش کردیا گیا ہے۔
پارلیمنٹ میں بل کی مخالفت نہ ہونے کے برابر ہے، جس کی وجہ سے بل منظور ہونے کے امکانات واضح ہیں۔ فرانس، لیٹویا اور ہالینڈ میں عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی لگائی جا چکی ہے، 72لاکھ سے زائد آبادی والی بالٹک ریاست بلغاریہ میں مسلمانوں کی آبادی 12 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سے منسلک  وہابی دہشت گردوں نے اسلام کے نام دہشت گردی پھیلا کر پوری دنیا میں مسلمانوں کا جینا حرام کردیا ہے۔