مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملکی یونیورسٹیوں کے بعض اساتذہ، طلباء اور محققین سے ملاقات میں فرمایا: اساتید ، طلباء اور یونیورسٹیوں کو ہمیشہ انقلابی رہنا چاہیے اگر مزاحمتی اقتصادی پالیسیاں حقیقی معنی میں نافذ ہوجائیں تو اس میں قومی عزت بھی ہے اور ملکی ضروریات کا سامان بھی فراہم ہوگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملکی یونیورسٹیوں کو عزت، قدرت ، طاقت ، عدل و انصاف ،مزاحمتی اقتصاد اور علمی ترقی و پیشرفت جیسے اعلی اہداف کی اساس اور بنیاد قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی ایران نے دنیا کے سامنے اسلامی جمہوری نظام پیش کرکے ثابت کردیا ہے کہ اسلام ایک آفاقی نظام ہے جس کے اندر زندگی کے تمام معنوی اور مادی پہلوؤں کی مدیریت کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ملک کی علمی ترقی اور پیشرفت میں یونیورسٹیوں کا اہم کردار ہے اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلباء کی صحیح اور درست سمت میں ہدایت اور راہنمائی کریں اور ان کی معنوی اور مادی دونوں لحاظ سے ایسی تربیت کریں جو اسلامی نظام کے شایان شان ہو۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران کے مستقبل کو سیاسی، سماجی ، اقتصادی ، ثقافتی اور مذہبی لحاظ سے مضبوط ، مستحکم اور طاقتور بنانے کے سلسلے میں یونیورسٹیوں کو جامع منصوبہ تیار کرنا چاہیے اور انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں اپنی اہم ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے معاشرے سے علمی، سماجی، اقتصادی اور ثقافتی پسماندگی کو دور کرنے کے سلسلے میں فرمایا: اگر ان امور پر توجہ مبذول نہ کی گئی تو ہمارے دشمن ہمیں پھر اپنے سے وابستہ کرکے ذلیل اور رسوا کرنے کی کوشش گے اور ان کے شوم منصوبوں سے بچنے کے لئے ہمیں انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کی سمت گامزن رہنا چاہیے ۔انقلاب اسلامی نے ہمیں جو عزت، عظمت اور کرامت عطا کی ہے اس کی حفاظت کے سلسلے میں مضبوط اور مستحکم ایران بنانے کے سلسلے میں ہمیں باہمی اتحاد اور علمی سرعت کے ساتھ آگے کی سمت رواں دواں رہنا چاہیے اور ملک کو ایسے نقطہ تک پہنچا دینا جاہیے جہاں دشمن اس کی طرف ٹیڑھی آنکھ سے دیکھنے کی بھی ہمت نہ کرسکے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی اور ایرانی تشخص کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ہمارے طلباء کو ہمیشہ مسلمان ہونے، ایرانی ہونے اور انقلابی ہونے پر فخر کرنا چاہیے۔ اور اساتید ، طلباء اور یونیورسٹیوں کو ہمیشہ انقلابی اور اسلامی زیور سے مزين رہنا چاہیے۔