پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے اداروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی طالبان کے رہنما ملا فضل اللہ کو افغانستان کے اداروں کی سرپرستی حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے اداروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی طالبان کے رہنما ملا فضل اللہ کو افغانستان کے اداروں کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو بارڈر مینجمنٹ اور سرحدیں محفوظ نہیں کرنے دی جائیں گی تو پھر یہ بات بڑھ جائے گی ،ہم بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی پاکستان میں فری موومنٹ کے حوالے سے بھی مینجمنٹ کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملا فضل اللہ افغانستان میں موجود ہے اور ان کی پناہ میں ہے ،ملا فضل اللہ کو افغان اداروں کی سرپرستی حاصل ہے ۔