مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے میجر علی جواد چنگیزی طور خم باردڑ پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے ان کی نماز جنازہ کوئٹہ میں امام بارگاہ نچاری میں ادا کی گئی اور انھیں بہشت زینب قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ان کی نماز جنازہ میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے شرکت کی اور ان کی قبر پر پھول نچھاور کئے۔ شہید میجر علی جواد کا جسد خاکی پشاور سے کوئٹہ پہنچا جہاں امام بارگاہ نچاری میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ میجر علی جواد چنگیزی کی تدفین کوئٹہ کے علمدار روڈ پر واقع بہشت زینب قبرستان میں کردی گئی۔ میجر شہید علی جواد چنگیزی کی نماز جنازہ میں آرمی چیف اور اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی ۔ آرمی چیف کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے جبکہ فوج کے چاق و چوبنددستوں نے شہید کی قبر پر سلامی دی۔ نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان، کورکمانڈر کوئٹہ،آئی جی ایف سی اور صوبائی اور وفاقی وزراء شریک ہوئے۔ اس سے قبل شہید علی جواد چنگیزی کی نماز جناہ پشاور گیریژن میں بھی اداکی گئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحما،ن لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شہید میجرعلی جواد چنگیزی کے جسدخاکی کو کاندھا دیا۔
اجراء کی تاریخ: 15 جون 2016 - 01:43
پاکستانی فوج کے میجر علی جواد چنگیزی طور خم باردڑ پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے ان کی نماز جنازہ کوئٹہ میں امام بارگاہ نچاری میں ادا کی گئی اور انھیں بہشت زینب قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ان کی نماز جنازہ میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے شرکت کی اور ان کی قبر پر پھول نچھاور کئے۔