مہر خبررساں ایجنسی نے المحیط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصرکے مسافر طیارے کو بم کی موجودگی کی اطلاع کے بعد ہنگامی طور پر ازبکستان میں اتارلیا گیا۔اطلاعات کے مطابق مصر کی ایئرلائن کی پرواز قاہرہ سے چین کے دارالحکومت بیجنگ جارہی تھی۔ ازبکستان میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے میں سوار 118 مسافروں اور عملے کے 17 ارکان کو فوری طور پر اتار لیا گیا۔ سکیورٹی اداروں نے طیارے کے قریب سے تمام لوگوں کو دور کرنے کے بعد تلاشی لی تاہم اس سے بم برآمد نہیں ہوا۔
اجراء کی تاریخ: 8 جون 2016 - 18:20
مصرکے مسافر طیارے کو بم کی موجودگی کی اطلاع کے بعد ہنگامی طور پر ازبکستان میں اتارلیا گیا۔