مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں افغان ایئر فورس کے فضائی حملے میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق ایئر فورس کی جانب سے شدت پسندوں کو افغان صوبے ننگرہار کے ضلع کوٹ میں نشانہ بنایا گیا ہے ۔ پیر کو ضلع کوٹ میں اسی طرح کے ایک اور حملے میں داعش کے 11 شدت پسند مارے گئے جبکہ 14 زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ضلع کوٹ میں اب تک داعش کے مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ننگر ہار کے صوبے میں شدت پسند تنظیم داعش کے خاتمے کیلئے شاہین 13 آپریشن شروع کیا ہے جس میں افغان نیشنل آرمی کی 201 سیلاب رجمنٹ کے جوان حصہ لے رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ افغان صوبے ننگرہار کے مختلف علاقوں میں داعش نے اپنا نیٹ ورک تیزی سے پھیلایا ہے اور وہاں اس کے حامیوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 جون 2016 - 19:28
افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں افغان ایئر فورس کے فضائی حملے میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔