مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو افغانستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں ملک کے سب سے اعلیٰ شہری اعزاز ”غازی امان اللہ خان میڈل “ سے نوازدیا۔اطلاعات کے مطابق کابل کے دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو غازی امان اللہ میڈل سے نوازا۔ یہ میڈل افغانستان کا اعلیٰ شہری اعزاز ہے۔ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے اعلیٰ شہری اعزاز سے نوازے جانے پر اشرف غنی کا شکریہ ادا کیا۔ہندوستانی وزیر اعظم افغانستان کی پارلیمنٹ اور سلمی دوستی ڈیم کا افغانستان میں دو بار افتتاح کرچکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 6 جون 2016 - 18:47
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو افغانستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں ملک کے سب سے اعلیٰ شہری اعزاز ”غازی امان اللہ خان میڈل “ سے نوازدیا۔