مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے انتخاب میں اللہ تعالی کی نظر عنایت اوراس کا لطف و کرم شامل تھا اور خبرگان کونسل نے کمترین مدت میں رہبر معظم کا انتخاب کرکے عوام کے غم و اندوہ کا مداوا اور اسلامی نظام کو مضبوط و مستحکم کیا۔
صدر حسن روحانی نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی رحلت اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دور کی خبرکان کونسل نے اللہ تعالی کے فضل و کرم کے ساتھ کمترین مدت میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا انتخاب کرکے عوام کے درد کا مداوا کیا اور اس وقت سب کی نگاہیں رہبر معظم انقلاب اسلامی پر لگي ہوئی تھیں کیونکہ وہی سب سے زيادہ نیک اور صالح تھے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ)کی رحلت کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی صحیح اور درست سمت میں ہدایت جاری رکھی ہوئی ہے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی انہی اصولوں پر گامزن ہیں جو حضرت امام خمینی (رہ) کے مد ںظر تھے۔