پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغان انٹیلی جنس کے 6اہل کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ افغان انٹیلی جنس کے 6اہل کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔صوبائی وزیر داخلہ انہوں نے کہا کہ افغان انٹیلی جنس کے گرفتار اہلکاروں نے پاکستان میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے میڈیا کے سامنے گرفتار اہلکاروں کی ویڈیو بھی پیش کی، جس میں انہوں نے مختلف دھماکوں کا اعتراف کیا.سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے شہریوں کو پاکستان میں مہمان رکھا عزت دی لیکن پاکستان کے ساتھ افغان انٹیلی جنس کیا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ افغان مہاجرین کے پاکستان سے جانے کا وقت آگیا ہے، افغان مہاجرین عزت کے ساتھ چلے جائیں۔