مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے قم میں مراجع آیت اللہ صافی گلپائگانی، آیت اللہ مکارم شیرازی اور آیت اللہ وحید خراسانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی اور انھیں ملکی اور غیر ملکی اہم مسائل سے آگاہ کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی آج صبح قم پہنچے جہاں ان کا قم کے گورنر اور مقامی حکام نے والہانہ استقبال کیا ۔ صدر حسن روحانی نے آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کے دفتر سے اپنی ملاقات کا آغازکیا۔
وزیر داخلہ رحمانی فضلی، صدر کے دفتر کے انچارج محمد نہاوندیان، پارلیمانی امور کے معاون حجۃ الاسلام انصاری اور دیگر اعلی حکام اس سفر میں صدر کی ہمراہی کررہے ہیں۔ صدرحسن روحانی نے قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی زيارت کے بعد مراجع عظام سے ملاقات کا آغاز کیا۔