یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے مذاکراتی وفد نے کویت میں امریکی نائب وزير خارجہ ٹام شینن سے ملنے کی پیشکش کو رد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے مذاکراتی وفد نے کویت میں امریکی نائب وزير خارجہ ٹام شینن سے ملنے کی پیشکش کو رد کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے کویت میں یمن کے بارے میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی پیش کش کی تھی جسے انصار اللہ کے وفد نے رد کرتے ہوئے امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ یمنی وفد نے یمن کے بارے میں امریکی پالیسی کو ظلم اور جارحیت پر مبنی قراردیا ہے۔