مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجزائر کی وزارت دفاع نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ الجزائر کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے جنوب میں واقع وادی سوف میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ ملا ہے جس میں 131 جنگی ہتھیار 11 میزائل، 117 کلاشنکوف کے علاوہ دیگر جنگی سامان شامل ہے۔ الجزائر کی فوج نے اس کارروائی کے دوران 14 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 8 مئی 2016 - 13:58
الجزائر کی وزارت دفاع نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔