پاکستان میں ہری پور کے علاقہ خان پور میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں خاتون سمیت وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں ایک دہشت گرد خاتون بھی شامل ہے اس کارروائي میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ہری پور کے علاقہ خان پور میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں خاتون سمیت وہابی دہشت گرد اور  کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں ایک دہشت گرد خاتون بھی شامل ہے اس کارروائي میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہری پور کی تحصیل خان پور کے علاقے پنڈ گاکھڑا میں پولیس اور سکیورٹی اداروں نے مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان کا محاصرہ کر کے آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے پولیس نفری پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں خاتون سمیت 3 وہابی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سابق یو سی ناظم صدیق خان کے بھائی کے گھر سے کی گئی جب کہ ہلاک ہونے والے تینوں وہابی دہشت گردوں کا تعلق دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان پاکستان  سے تھا جن میں جاوید ولد عبد الغنی، اس کا بیٹا احمد جاوید اور اس کی ماں شامل ہیں۔