مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ مصری فوج نے صحرائے سینا میں وہبی دہشت گرد تنظیم کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائی کرتے ہوئے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصری فوج نے صحرائے سینا میں اپاچی ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے دوران 24 وہابی دہشت گرد مارے گئے جب کہ کارروائی میں 30 سے زائد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
مصر کے سیکیورٹی حکام نے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصری فوج نے الشیخ زوید کے جنوبی علاقے اور رفح میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں جہاں 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ العکور کے مقام پر فورسز کی جانب سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 دہشت گردو سوار تھے۔ ادھرانسانی حقوق کی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مصری فوج نے صحرائے سینا کے الشیخ زوید، رفح اور جنوبی العریش کے علاقوں میں زمینی اور ہوائی کارروائی کر کے 38 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔