مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ مصری فوج مصری بچوں کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 4 اور 5 فروری کی تاریخوں میں مصری فوج نے 20 مصری شہریوں منجملہ 8 بچوں کو گرفتار کیا اور مصری فوج نے جبری اعتراف کرانے کے لئے مصری بچوں کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا۔ گرفتار شدہ افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی مظاہروں میں شرکت اور عمومی اموال کو تخریب کرتے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 22 اپریل 2016 - 15:36
ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ مصری فوج مصری بچوں کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔