مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں روسی اور شامی فضائیہ کے حملوں میں اب تک 7000 النصرہ اور داعش سے وابستہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
شام کے امور پر نگراں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 20 نومبر 2014 سے لیکر 20 اپریل 2016 تک شامی فضائیہ کے حملوں میں 4406 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جنکا تعلق النصرہ فرنٹ ع داعش اورر دیگر دہشت گرد تنظیموں سے تھا۔
رپورٹ میں مزيد کہا گیا ہے کہ روسی ہوائی حملوں کے آغاز سے لیکر اب تک 3495 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جنکا تعلق داعش اور النصرہ دہشت گرد تنظیموں سے تھا۔