رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ کو عالم اسلام کے لئے مایہ ناز اور قابل فخر قراردیتے ہوئے فرمایا: حزب اللہ کے خلاف فاسد اور امریکہ سےوابستہ حکومت کے کھوکھلے بیانیہ کی کوئی حیثیت اور وقعت نہیں ہے حزب اللہ کے جوان عالم اسلام کے لئے مایہ ناز اور باعث فخر ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی کیر پورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے حسینیہ امام خمینی (رہ)  میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کے ہزاروں اراکین نے ملاقات کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ کو عالم اسلام کے لئے مایہ ناز اور قابل فخر تنظیم قراردیتے ہوئے فرمایا: حزب اللہ کے خلاف فاسد اور امریکہ سےوابستہ حکومت کے کھوکھلے بیانیہ کی کوئی حیثیت اور وقعت نہیں ہے حزب اللہ کے جوان عالم اسلام کے لئے مایہ ناز اور باعث فخر ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے طلباء کو رجب، شعبان اور رمضان المبارک کے مہینوں سے بھر پور معنوی استفادہ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: رجب المرجب، شعبان المعظم اور رمضان المبارک معنویت کی بہار ہیں۔ اس معنوی بہار سے بھر پور استفادہ کریں اورقرآن مجید کی تلاوت اور ان مہینوں کی دعاؤں سے مکمل طور پر فائدہ اٹھائیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اگر فلاں فاسد حکومت حزب اللہ کے خلاف کھوکھلا بیانیہ صادر کرتی ہے تو اس کے کھوکھلے بیانیہ کی کوئی اہمیت اور قدر و قیمت نہیں ہے مسلمان اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ فاسد حکومت امریکہ سے وابستہ ہے اور حزب اللہ لبنان کے جوان خورشید کی طرح عالم اسلام کے افق پر چمک رہے ہیں۔

رہبر معظم نے فرمایا: امریکہ سے وابستہ بعض حکومتوں نے حزب اللہ کے خلاف کھوکھلا بیانیہ صادر کرکے اپنے مکروہ چہرے کو عالم اسلام کے سامنے مزید نمایاں کردیا ہے۔