امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ کو ایران کی طرح اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے عالمی تجارت میں ایران کی شرکت امریکہ کے مفاد میں بھی ہے جو ایٹمی معاہدے پر عمل جاری ر کھنے کا سبب بھی ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ کو ایران کی طرح اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے عالمی تجارت میں ایران کی شرکت امریکہ کے بھی مفاد میں ہے جو ایٹمی معاہدے پر عمل جاری ر کھنے کا سبب بھی ہوگی۔

ایران کی مرکزی بینک کے ڈائریکٹر نے امریکہ اور یورپی ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ عالمی تجارتی منڈی میں ایران کی شرکت کے لئے راہ ہموار کریں اور اس ميں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔

امریکی اخبار کے مطابق ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کے مطابق ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں ختم ہوجانی چاہییں ۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق بہت سے ممالک نے ایران کے ساتھ اقتصادی رابطہ برقرار کرنے کا اعلان بھی کیا ہے لیکن اس میں صرف امیرکہ ہے جس نے اپنے وعدے پر ابھی تک عمل نہیں کیا ہے۔

اخبار کے مطابق جس طرح ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے امریکہ کو بھی اسیطرح اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔