مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم اور اخبار السفیر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد قراردینے کے سلسلے میں سعودی عرب کی کوششیں اور سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب ایک قرارداد کے ذریعہ لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد قراردینے کی کوشش اور سازش کررہا تھا جسے روس اور چین نے ناکام بنادیا ہے اور اس پر امریکہ نے بھی کوئی توجہ نہیں دی۔
اخبار السفیر کے مطابق سعودی عرب نے حزب اللہ لبنان کے خلاف خلیج فارس تعاون کونسل، عرب لیگ ، اسلامی تعاون تنظیم اور سکیورٹی کونسل کے محاذ وں پر جنگ چھیڑ رکھی ہے لیکن اسے اکثر جگہ شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اب کھل کر حزب اللہ کی مخالفت اور اسرائیل کی مدد کررہا ہے اور یہودیوں اور سعودیوں نے اسلام کے خلاف متحدہ محاذ بنا رکھا ہے۔