اجراء کی تاریخ: 13 اپریل 2016 - 18:11

پاکستان کے ملتان، جھنگ، سیالکوٹ اور لاڑکانہ شہروں میں قتل کے 4 مجرموں کوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ملتان، جھنگ، سیالکوٹ اور لاڑکانہ شہروں میں قتل کے 4 مجرمان کوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ملتان میں سزائے موت کے مجرم انوار الحق کو سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، انوارالحق نے 2000 میں معمولی تنازع پر اپنے رشتہ دارکو قتل کیا تھا۔

ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں قید قتل کے مجرم محمد عرفان کو پھانسی دے دی گئی، عرفان نے 2006 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک خاتون کو قتل کیا تھا۔

سیالکوٹ کی ڈسٹرکٹ جیل گزشتہ17 برسوں سے قید فاروق کو اس کے منطقی انجام کو پہنچادیا گیا، فاروق نے 1999 میں سرگودھا میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

سندھ کے ضلع لاڑکانہ کی سینٹرل جیل میں مجرم وارث میر بہر کو پھانسی دے دی گئی، مجرم نے 21 سال قبل باقرانی میں پی آئی اے کی مسافر ویگن کواغوا کیا تھا اور ایک مسافر کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے بجائے عام نوعیت کے واقعات میں پھانسی دی جارہی ہے ۔