کرد ذرائع کے مطابق صوبہ ادلب کی سرحد سے ترک فوج کے 100 فوجی کمانڈوزشام میں داحل ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کرد ذرائع کے مطابق صوبہ ادلب کی سرحد سے ترک فوج کے 100 فوجی کمانڈوزشام میں داحل ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کردی شخص نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ صوبہ ادلب سے ترک فوج کے 100 فوجی کمانڈوز شام میں داخل ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق باب الہوی سرحد سے ترک فوجی شام میں داخل ہوئے ہیں ۔ ترک حکومت نے ابھی تک اس خبر کی تائید یا تردید میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔