پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے علاقہ اسلام پورہ میں واقع ہوٹل سے 3 افراد کی سر کٹی لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ ایک نوجوان زخمی حالت میں ملا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے علاقہ اسلام پورہ میں واقع ہوٹل سے 3 افراد کی سر کٹی لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ ایک نوجوان زخمی حالت میں ملا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں واقع ہوٹل کے کمرے سے 3 افراد کی سرکٹی لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت عمر ، نعیم اور شہریار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ہوٹل کے کمرے میں 5 افراد رہائش پذیر تھے جو تینوں اسی ہوٹل کے ملازم تھے اور تینوں افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہوٹل سے زخمی نوجوان بھی ملا ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ لاشیں تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔