فلسطینی ریاست کے صدرمحمود عباس ابو مازن نے کہا ہے کہ تمام عربی ممالک اسرائیل کو سرکاری طور پر تسلیم کرلیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے صدرمحمود عباس ابو مازن  نے کہا ہے کہ تمام عربی ممالک اسرائیل کو سرکاری طور پر تسلیم کرلیں گے۔ ابومازن نے اسرائیل کے ساتھ سازشی مذاکرات کی حمایت  کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل کے ساتھ صلح ہوجائے تو اس صورت میں تمام عربی اور اسلامی ممالک اسرائیل کو سرکاری طور پر تسلیم کرلیں گے۔ اس نے کہا کہ اسرائيل کو سرکاری طور پر تسلیم کرنا سازشی مذاکرات کا حصہ ہے جس سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔ ابومازن نے کہا کہ ہمارا یہودیوں سے کوئی جھگڑا نہیں بلکہ ان لوگوں سے جھگڑا ہے جنھوں نے ہماری زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے۔