مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش مغربی ممالک پر ڈرون کے ذریعہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرسکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی عالمی جوہری کانفرنس کے موقع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مغربی ممالک کے سربراہان کو خبرادار کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسند تنظیم داعش ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے مغربی ممالک پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی دیکھ چکے ہیں کہ داعش ڈرون حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جب کہ اس مسئلے پر بات چیت کے لیے انہوں نے امریکہ، فرانس اور چین کے سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کی جس میں اس طرح کے حملوں سےبچاؤ کے لیے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں دہشت گرد تنظیمیں چھوٹے ڈرون طیارے خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس کے ذریعے میٹروپولیٹن شہروں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کی موت ہوسکتی ہے جب کہ عالمی رہنماؤں کی جانب سے اس مسلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 3 اپریل 2016 - 00:28
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش مغربی ممالک پر ڈرون کے ذریعہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرسکتی ہے۔