عراقی فورسز کی صوبہ الانبار کے شہر ہیت کی جانب پیشقدمی اور کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اس کارروائی میں اب تک درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز کی صوبہ الانبار کے شہر ہیت کی جانب  پیشقدمی اور کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اس کارروائی میں اب تک درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر عراق کے دہشت گردی سےم قابلے کے ادارے کے ترجمان صباح النعمان نے کہا ہے کہ ہیت شہر کو آزاد کرانے کے لئے عراقی مسلح افواج کی مشترکہ کارروائی کا آغاز ہوگيا ہے اور اس کارروائی میں قبائل رضاکاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے اس نے کہا کہ سن 2016 عراق سے داعش دہشت گردوں کے خاتمہ کا سال ہوگا۔