اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے شام کے صدر بشار اسد کوشام کے تاریخی شہر پالمیرا کو وہابی دہشت گردوں کے قبضہ سے آزادکرانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے شام کے صدر بشار اسد کوشام کے تاریخی شہر پالمیرا کو وہابی دہشت گردوں کے قبضہ سے آزادکرانے  پر مبارکباد پیش کی ہے۔ علی شمخانی نے کہا کہ شامی قوم، حکومت اور فوج نے پختہ عزم و ارادے اور اتحاد کے ساتھ وہابی دہشت گردوں کو شکست دیکر قابل فخر اور مایہ ناز کام انجام دیا ہے اور شامی قوم کی عظیم قربانی اور شجاعت تاريح میں ثبت ہوجائے گی۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی مکمل شکست یقینی ہے اور وہ دن دور نہیں جب شام میں پائدار امن قائم ہوجائے گا اور شامی قوم امن و سکون کے ساتھ زندگی بسر کرنے میں مشغول ہوجائےگی۔