مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہلمند میں بم نصب کرتے ہوئے 10 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ بم دھماکہ مارچہ علاقے میں اس وقت ہوا جب طالبان دہشت گرد ایک مکان میں کار کے اندر بم نصب کر رہے تھے۔ مذکورہ افغان عہدیدار کے مطابق اس دھماکے میں اس مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ طالبان گروہ نے اس واقعے کے بارے میں ابھی فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 مارچ 2016 - 01:02
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں بم نصب کرتے ہوئے 10 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔