مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسزنے شام کے تاریخی شہر پالمیرا کو وہابی دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے شامی فوجیں پالمیرا کے قدیم شہر میں داخل ہو گئی ہیں۔ پالمیرا پر گذشتہ سال وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبضہ کرلیا تھا۔ روس کے فضائی حملوں کی مدد سے شام کی سرکاری افواج نے پالمیرا پر قبضہ حاصل کرنے کے لیے گذشتہ مہینے زمینی کارروائی شروع کی تھی۔
پالمیرا شہر دارالحکومت دمشق اور مشرقی شہر دیر الزور کے درمیان دفاعی اعتبار سے انتہائی اہم علاقے میں واقع ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد جس راستے سے شام میں داخل ہوئے تھے اسی راستے سے ترکی کی طرف فرار ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق ترکی اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ وہابی دہشت گردوں کو شام میں سنگين شکست کا سامنا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 25 مارچ 2016 - 00:38
شامی ذرائع کے مطابق شامی فورسزنے شام کے تاریخی شہر پالمیرا کو وہابی دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے شامی فوجیں پالمیرا کے قدیم شہر میں داخل ہو گئی ہیں۔