مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ اسٹراٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے شام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ بشار اسد نے اس ملاقات میں کہا ہے کہ اگر سیاسی مذاکرات کسی نتیجے تک نہ پہنچے تو وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی جاری رہےگی۔