مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف استنبول پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترکی کے صدر اردوغان اور وزیر اعظم داؤد اوغلو سے ملاقات اور باہمی تعلقات پر تبادلہ کریں گے۔ ایرانی وویر خارجہ نے استنبول ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بعد ترکی کے ساتھ اچھے اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں ترکی اور ایران کو مشترکہ خطرات کا سامنا ہے علاقائي مسائل کے بارے میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بہت ضروری ہے۔ ایرانی وویر خارجہ ترکی کے وزير خارجہ چاووش اوغلو کی دعوت میں شرکت کے علاوہ ترکی کے صدر اردوغان اور وویر اعظم داؤد اوغلو سے بھی علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 19 مارچ 2016 - 11:56
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف استنبول پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترکی کے صدر اردوغان اور وزیر اعظم داؤد اوغلو سے ملاقات اور باہمی تعلقات پر تبادلہ کریں گے۔