مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے ایک بیان میں یمن کے صوبہ حجہ کے بازار پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کی ہے اس بمباری میں 100 سے زائد بے گناہ شہری شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔
انصار اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ سعودی عرب کے ہولناک جرائم پر عالمی برادری نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں جس کی بنا پر سعودی عرب یمن میں ہولناک اور وحشیانہ جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کوسعودی عرب کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرنی چاہیے بیان کے مطابق عالمی ادارے پر سعودی عرب کے سنگين جرائم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے واضح رہے کہ کل صوبہ حجہ کے بازار پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں 107 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔