مہر خبررساں ایجنسی نے محسن رضائی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضائی نے سعودی عرب کے حکام کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ایران کے صبر سے ڈرنا چاہیے کیونکہ ایران کا صبر دائمی نہیں ہے ایران کےخلاف سعودی عرب کی معاندانہ پالیسیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
محسن رضائی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کمزور عرب ملکوں اور قوموں کو بری طرح کچل رہا ہے سعودی عرب یمن اور شام میں بھیانک جرائم کا ارتکاب کررہا ہے جس کے نتیجے میں عراق و شام اور یمن کے لاکھوں مسلمان بے وطن اور بے گھر ہوگئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حال ہی میں سعودی وزیر خارجہ نے عراق اور شام کو دھمکی دی ہے کہ وہ بصرہ سے عراق اور شام پر حملہ کرے گا ۔ محسن رضائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کے سرحد کے قریب ہونے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور اگر سعودی رعب نے اپنی معاندانہ پالیسیون کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے ایسا سبق سکھایا جائے گا جسے وہ تاریخ میں یاد رکھےگا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے اصلی دشمن امریکہ اور اسرائیل ہیں لیکن سعودی عرب بھی ہمارے دشمنوں کی بڑے پیمانے پر مدد کررہا ہے۔