مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس کے پاس ترک فوج کی شام میں موجودگی کے ثبوت موجود ہیں ترک فوج دہشت گردوں کی حمایت اور ہمراہی کررہی ہے۔روسی وزیرخارجہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ترکی شام کے ساتھ اپنی سرحدوں میں عسکری سرگرمیوں کو مسلسل وسعت دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی اب شامی سرزمین پر عسکری طور پر محفوظ مقامات بنانے کو اپنا حق قرار دینے لگا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 مارچ 2016 - 00:50
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس کے پاس ترک فوج کی شام میں موجودگی کے ثبوت موجود ہیں ترک فوج دہشت گردوں کی حمایت اور ہمراہی کررہی ہے۔