اجراء کی تاریخ: 14 مارچ 2016 - 00:38

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکرسلیم الجبوری نے کہا ہے کہ عراقی فورسزعنقریب صوبہ الانبار کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیں گی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکرسلیم الجبوری نے کہا ہے کہ عراقی فورسزعنقریب صوبہ الانبار کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیں گی ۔ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صوبہ الانبار کی بعض شخصیات کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ داعش دہشت گردوں کے وجود سے صوبہ الانبار کو عنقریب پاک کردیا جائے گا۔ داعش دہشت گرد تنظیم کا تعلق سعودی عرب سے منسلک وہابیوں سے ہے۔