مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی بر سراقتدار پارٹی نے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان کے خلاف عرب لیگ کے فیصلے کو دہشت گردوں کی حمایت پر مبنی دہشت گردانہ فیصلہ قراردیا ہے۔
شام کی بعث پارٹی نےحزب اللہ کے خلاف عرب لیگ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ بھی خلیج فارس تعاون کونسل اور سعودی عرب کی کٹھ پتلی تنظيم بن گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عرب لیگ کی افادیت عالمی سطح پر ختم ہوگئی ہے۔
بعث پارٹی نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ عرب لیگ کی یہ سازش در حقیقت شام اور اسرائیل مخالف اسلامی مزاحمتی تحریکوں کے خلاف ہے۔واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے کہنے پر خلیج فارس تعاون کونسل اور عرب لیگ نے حزب اللہ کو دہشت گرد قراردیا ہے امریکہ اور اسرائیل کے شوم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے۔