پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نتیجے مکان کی چھت اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نتیجے مکان کی چھت  اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، شیرانی میں مکان کےکمرے کی چھت گرنے سے پانچ افراد جبکہ دالبندین میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد ہلاک ہونےوالے افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔